امریکہ میں روبوٹ ڈاگ کو اسنائپر رائفل سے لیس کر دیا گیا
واشنگٹن: امریکہ میں روبوٹ ڈاگ کو اسنائپر رائفل سے لیس کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلاڈیلفیا کی ایک کمپنی نے چار ٹانگوں والے روبوٹ کی کمر پر 6 اعشاریہ 5 ملی میٹر کی گن فٹ کر دی ہے۔ اس روبوٹک ڈاگ کو امریکہ کے ایک تجارتی شو میں متعارف کرایا گیا۔
ڈاگ روبوٹ گن کے ذریعے خودکار طریقے سے کسی انسان کی مدد کے بغیر ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور 3 سے 4 کلومیٹر دور بیٹھ کر روبوٹ میں موجود گن سے فائرنگ کی جا سکتی ہے۔
اس روبوٹ کو دور سے ہی ہدایات دی جا سکتیں کہ وہ اپنے گن کو لوڈ، ان لوڈ کر دے یا گولی بھی مار سکتا ہے تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ روبوٹ کتنا گولہ بارود لے کر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نہ ہی اس کی قیمت واضح کی گئی ہے۔
روبوٹ کو بنانے والی کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ ڈاگ روبوٹ دن اور رات دونوں وقتوں میں ایک جیسا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔