پاکستان میں کورونا نے مزید 29 افراد سے زندگی چھین لی، 955 نئے کیسزرپورٹ
اسلام آباد:پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 29 افراد انتقال کر گئے اور 955 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44 ہزار 557 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 955 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 29 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 87 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 57 ہزار 188 تک جا پہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1222 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 85 ہزار 749 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 43352 ہے۔