فوجی جوان زلزلہ زدگان کے ریسکیو اور بحالی کی کوششیں تیز کریں: آرمی چیف
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پاک فوج کو بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں تباہ کن زلزلے اور اس کے نقصانات کے ازالے کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو زلزلہ متاثرین کی مدد کی ہدایت کی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تعینات فوجیوں کو سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوجی جوان زلزلہ زدگان کی مشکلات میں کمی کے لیے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششیں تیز کریں، زلزلہ سے متاثرہ آبادی کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں انتظامیہ کی مدد کی جائے۔