نمازی کا دورانِ سجدہ وصال

قاہرہ: نماز کی ادائیگی کے دوران مصر کا ایک شہری خالق حقیقی سے جاملا۔
ایک شہری نماز کے دوران سجدے کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق یہ واقعہ مصری شہر سموحہ میں پیش آیا، جہاں ایک اسٹور میں نمازی کی روح دوران سجدہ قفس عنصری سے پرواز کرگئی۔

سجدے میں شہری کے وصال کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری رکعت ادا کرتے ہوئے دوسرے سجدے میں ہی دم توڑ گیا۔
واقعے میں انتقال کرجانے والے شہری کی شناخت احمدالسید کے نام سے ہوئی ہے اور وہ 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔