چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اسٹاک مارکیٹ پہنچ گئے
کراچی: پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کراچی دورے کے دوسرے دن کا آغاز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بیل بجاکر کیا، ان کا کہنا ہے کہ اگر ہماری ٹیم نمبر 1 ہوگی تو کوئی بھی یہاں آنے سے انکار نہیں کرے گا۔
رمیز راجہ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج آمد، دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی نے روایتی گھنٹہ بجاکر کاروبار کا آغاز کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دے کر اچھا ٹیلنٹ سامنے لایا جاسکتا ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے وسیع سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کرکٹ آئی سی سی کی فنڈنگ پر چل رہی ہے، پاکستان میں کرکٹ کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔