اداکارہ میرا کمرہ عدالت میں کیوں روپڑیں؟
لاہور: اداکارہ میرا کی رو رو کر عدالت میں دُہائیاں، میرا تکذیب نکاح کیس میں کمرہ عدالت میں رو روکر انصاف کی طلب گار دکھائی دیں۔
سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت اداکارہ میرا نے کمرۂ عدالت میں انصاف کے لیے رو رو کر دُہائیاں دیں۔
کمرہ عدالت میں میرا رو رو کر اپنی صفائیاں پیش کرتی رہیں اور کہا، جج صاحب میں دس سال سے انصاف کے لیے دربدر پھر رہی ہوں۔ جج صاحب میں امریکا کی عدالت میں پیش ہوئی تو وہاں میری بات کو مکمل سنا گیا۔
اداکارہ میرا کو عدالت نے چیخ چیخ کر بولنے کی ممانعت کی اور ترمیمی شواہد پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا، تاہم اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔ اداکارہ نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا۔ عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا۔ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، لہٰذاعدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔