جنگوں سے فقط تباہی اور استحصال کے کچھ نہیں ملا، صدر پاکستان

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جنگی طیارہ مار گرانے کے باوجود بھارتی پائلٹ کو رہا کردی، یہ اقدام امن کے لیے تھا۔ جنگوں کی تاریخ سے ہمیں تباہی، لوٹ مار اور دوسرے کے استحصال کے سوا کچھ نہیں ملتا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ بھارت میں ہزاروں سکھ مارے گئے، وہاں پر اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انھوں نے کہا کہ ماضی میں خطوں کا استحصال اور وسائل کی لوٹ مار ہوتی رہی، جنگوں کی تاریخ سے ہمیں تباہی اور دوسرے کے استحصال کے سوا کچھ نہیں ملتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگوں سے امن کا حصول ممکن نہیں ہے پاکستان امن کا داعی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔