خاتون اول ثمینہ علوی کورونا وبا کی زد میں آگئیں

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
ثمینہ علوی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

خاتون اول ثمینہ علوی کا کہنا تھا کہ تھوڑی کمزوری محسوس کررہی ہوں لیکن الحمدللّٰہ خیریت سے ہوں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

دھیان رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی بھی کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ وزیراعظم اور اُن کی اہلیہ بھی گزشتہ مہینوں کورونا وبا سے متاثر ہوئے تھے۔

ملک کی اہم شخصیات کرکٹرز، شوبز ستارے، سیاست داں اور دیگر اہم ہستیاں بھی اس وبا کی زد میں آچکی ہیں اور یہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 27 ہزار سے زائد لوگوں کو زندگی سے محروم کرچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔