اسرائیل سے تعلقات کیلیے عرب ملکوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے: امریکا
واشنگٹن: عرب اسرائیل تعلقات بحالی کا ایک سال مکمل ہوگیا، ایک سال پورا ہونے پر امریکی وزیر خارجہ نے عرب اور اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ ورچوئل اجلاس کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس ورچوئل اجلاس میں اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لیے مزید عرب ممالک کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔دوسری جانب سعودی میڈیا بتارہا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ رواں ماہ بحرین کا بھی دورہ کریں گے۔