حکومت نے میٹرک اور انٹر کے تمام طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا
حکومت نے میٹرک اور انٹر جماعت کے تمام طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الاصوبائی وزارت تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور نئے تعلیمی سال کے آغاز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے سال میں دو امتحانات ،خیبر پختونخوا وپنجاب میں یکساں قومی نصاب کا نفاذ اور پروموشن پالیسی پر بھی غور کیا گیا۔
اس ضمن میں ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے بتایا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں ناکام طلباء کو 33 فیصد مارکس دئیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ فیل ہونے والے طلباء کو لازمی مضامین میں مارکس دئیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق جلد پریس کانفرنس کریں گے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند کر دیئے گئے ہیں