کیا بورس جانسن کی حاملہ گرل فرینڈ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں؟

لندن: برطانوی وزیر اعظم کی حاملہ گرل فرینڈ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی 31 سالہ گرل فرینڈ سائمندس کیری بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ البتہ اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں۔
اںھوں نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کورونا کی تشخیص کے بعد انھوں نے ایک ہفتے آرام کیا، حمل میں کورونا میں مبتلا ہونا تشویش ناک تھا۔ البتہ اب وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی وزیر اعظم میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے، مگر جوڑا ساتھ رہتا رہا۔
البتہ طبعیت زیادہ بگڑنے کے بعد وزیر اعظم کو اسپتال منتقل کرنا پڑا، جہاں وہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔
سائمندس کیری نے 2012 میں لندن میئر کے انتخابات کے وقت جانسن کی مدد کی تھی، جوڑے کے ہاں موسم گرما میں بچے کی پیدایش متوقع ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔