کراچی میں 4 سال کے بچے سے جنسی زیادتی کا واقعہ
کراچی: شہر قائد میں معصوم بچے کے ساتھ انسانیت سوزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ نارتھ ناظم آباد میں اسکول چوکیدار کے بیٹے نے 4 سال کے بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس کے مطابق بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بچے کا میڈیکل کروایا گیا، جس میں اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی، بچے کی نشان دہی پر اسکول چوکیدار کے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔
متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ 29 اگست کو بیٹا اسکول کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس کی گیند اسکول کے اندر چلی گئی، بیٹا گیند لینے گیا تو چوکیدار کے بیٹے نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔