طالبہ سے زیادتی کے الزام میں معلم گرفتار
راولپنڈی: مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو ایک ہفتے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں واقع ایک مدرسے میں 16 سالہ طالبہ کو مدرسے کے معلم نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
طالبہ نے الزام عائد کی اکہ ایک خاتون معلمہ نے بھی ملزم کا ساتھ دیا، اس سے پہلے بھی ایک طالبہ سے زیادتی کی گئی۔
17 اگست کو طالبہ پر تشدد اور زیادتی کا مقدمہ تھانہ پیر ودھائی میں درج کیا گیا، تاہم متعدد کوششوں کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔ آج مرکزی ملزم مفتی شاہ نواز نے ضلعی عدالت میں ضمانت کی درخواست کی، جس پر عدالت نے 30 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
راولپنڈی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کو اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے مزاحمت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے مقدمے میں عبوری ضمانت کروائی تھی۔
پولیس کے مطابق مدرسے کے دیگر اساتذہ اور عملے کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے اور ملزم کو فرار ہونے میں مدد دینے پر ملزم شاہ نواز کے بھائی، بھتیجے اور منتظم مدرسہ کے بیٹے کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کہ متاثرہ طالبہ کا میڈیکل کیا گیا ہے، ایک میڈیکل رپورٹ میں بچی پر تشدد کے نشانات واضح ہیں، مکمل میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔