پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد25ہزار سے بڑھ گئی

اسلام آباد:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 80 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 25 ہزار 3ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 772کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 27ہزار 584 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار 881 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 995، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 148، پنجاب میں3لاکھ 80 ہزار 844، اسلام آباد میں 96 ہزار390، بلوچستان میں 31 ہزار 845، آزاد کشمیر میں 30 ہزار746 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار656ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 557 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 612، خیبرپختونخوا 4 ہزار 797، اسلام آباد 852، گلگت بلتستان 170، بلوچستان میں 335 اور آزاد کشمیر میں 680 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔