پُرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار سب سے اہم ہے۔
افغانستان کی صورت حال سے متعلق اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے، افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے تمام عالمی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ ہمارا قریبی رابطہ ہے، افغانستان میں حکومت سازی افغانستان کے عوام نے کرنی ہے لہٰذا ہماری کوششیں پُرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے کو انٹرنیشنل میڈیا سمیت پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے کابل سے انخلا میں قریباً 1400 افراد کو مدد فراہم کی، کابل میں پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث صحافیوں، انٹرنیشنل میڈیا کے ارکان، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور مختلف سفارت خانوں کے عملے کا انخلا مشکل ہوگیا تھا، تاہم اس وقت تک تقریباً 4 ہزار ویزے جاری کیے جاچکے اور 2 ہزار کے قریب لوگوں کو کابل سے نکالا جاچکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔