شاہد آفریدی کی زیر قیادت راولاکوٹ ہاکس نے کشمیر پریمیئر لیگ جیت لی

مظفرآباد: شاہد آفریدی کی قیادت میں راولا کوٹ ہاکس مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر کشمیر پریمیئر لیگ کی پہلی چیمپئن بن گئی۔
کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 7 رنز سے شکست دی۔ راولا کوٹ ہاکس نے حریف ٹیم کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم حریف ٹیم صرف 162 رنز ہی بنا سکی۔


راولا کوٹ ہاکس کے کاشف علی نے نمایاں بلے بازی کرتے ہوئے 54 رنز بنائے جب کہ بسم اللہ خان 30، صاحبزادہ فرحان 28 اور محمد عمر نے 17 رنز بنائے۔ راولا کوٹ کے کپتان شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حسین طلعت اور آصف آفریدی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
مظفر آباد ٹائیگرز کے ذیشان اشرف 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ محمد حفیظ نے 29، محمد وسیم نے 22 اور سہیل تنویر نے 21 رنز بنائے۔ مظفر آباد ٹائیگرز کے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد وسیم اور ارشد اقبال نے ایک، ایک وکٹ لی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔