طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دوست ملکوں کی مشاورت سے کرنا چاہتے ہیں: وزیر اطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دوست ممالک کی مشاورت سے کرنا چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو افغانستان کے معاملے پر اعتماد میں لیا ہے جب کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ نے افغان معاملے پر پاکستانی ہم منصب سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو پہلے ہی کہا تھا کہ آپ افغانستان پر اکیلے حکومت نہیں کرسکیں گے، تاہم افغانستان میں ہونے والی تبدیلی میں خون نہ بہنے پر خوشی ہے، اس کے علاوہ افغانستان میں موجود گروہوں سے رابطے میں ہیں، تاہم طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دوست ممالک کی مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں مختلف نصاب پڑھانے سے قوم تقسیم ہورہی تھی، پہلی بار مدرسوں میں ماڈل نصاب پڑھایا جائے گا، جس کی خوشی ہے۔ آٹھویں، نویں اور دسویں میں سیرت النبی پڑھائیں گے۔