افغان فوج کی ناکامی، امریکا نے اعتراف کرلیا

واشنگٹن: امریکا نے کابل کے طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد افغانستان میں افغان فوج کی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا کہ افغان فوج کی ناکامی ہماری توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے ہوئی، جس افغان فوج کو گزشتہ 20 برس سے تربیت دی، اسلحے سے لیس کیا، امریکا ان کی طاقت اور صلاحیتوں کا درست اندازہ نہیں لگاسکا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کے تحفظ کے ذمے دار اور جواب دہ افغانستان میں طاقت اور اختیارات رکھنے والے ہیں۔
دوسری جانب افغان طالبان کے سیاسی ونگ کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر اخوند نے کہا ہے طالبان کو جس طرح کامیابی ملی، اس کا گمان نہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، طالبان کو افغان قوم کو تحفظ فراہم کرنا اور ان کا مستقبل بہتر بنانا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔