ترک صدر کا افغانستان میں امن کیلیے طالبان سے ملاقات کا عندیہ

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے ملاقات کا اشارہ دے دیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ترک حکام طالبان سے مذاکرات کے لیے کام کررہے ہیں تاہم میں خود طالبان لیڈر سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، اس کے علاوہ قطر میں حکام سے ملاقات ہوئی جہاں ہم نے طالبان کی پیش قدمی کو روکنے اور امن کی جانب قدم بڑھانے پر بات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اگر طالبان کو قابو میں نہ کیا گیا تو ہمارے لیے افغانستان میں امن حاصل کرنا ناممکن ہوگا جب کہ افغانستان اور وہاں موجود عوام کی موجودہ صورت حال انتہائی خراب ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان پر طالبان تیزی سے کنٹرول حاصل کررہے ہیں اور اب تک 9 کے قریب صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ بھی کرچکے ہیں، اس کے علاوہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد ترکی نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سنبھالنے کا اعلان کیا تھا تاہم طالبان ترک حکومت کو اس حوالے سے خبردار کرچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔