ایران میں کورونا وبا ایک بار پھر بے قابو ہوگئی

ایران میں کورونا وبا ایک بار پھر بے قابو ہوگئی ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ملک میں ہر 2 منٹ بعد ایک شخص کورونا سے ہلاک ہورہا ہے اور ایک دن میں 588 اموات کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا ہے۔ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ کورونا سے کل اموات 94،603 تک پہنچ گئی ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 40،808 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران میں ہر2 سیکنڈمیں ایک شخص کورونا سے متاثر ہورہا ہے اور تقریباً ہر 2 منٹ میں

ایک شخص کورونا وائرس سے ہلاک ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20 کروڑ 55 لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 43 لاکھ 37 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 44 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔