بلاول بھٹو نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ غریب عوام کی مشکلات سے بے حس حکومت نے ایک بار پھر اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے پٹرول بم کا سہارا لیا۔ ایک ماہ کے اندر پٹرول کی قیمت میں دس روپے لیٹر اضافہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اور ناکامیاں ملک کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن چکی ہیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا، جو فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتا، خان صاحب! عوام پر رحم کرو، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو اور ٹیکسز کم کرو۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پی پی پی کی سابقہ حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود پٹرول کی قیمتوں کو مستحکم رکھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔