عمران صاحب سُن لیں ووٹ چوری کے خلاف احتجاج اب نہیں رُکے گا،مریم اورنگ زیب
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران صاحب سُن لیں ووٹ چوری کے خلاف احتجاج اب نہیں رُکے گا۔
مریم اورنگ زیب نے اپنے ایک بیان میں عطاء تارڑ کو ہتھکڑی لگا کر بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کی مذمت کرتے کہا ہے کہ عطاء اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کی عکاسی ہے، عطاء تارڑ کی ہتھکڑیاں عمران صاحب کے غیرجمہوری دور کا ثبوت ہے۔
مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ پاکستانی جان لیں کہ اب احتجاج کرنے پر ہتھکڑی پہنائی جائے گی، قید کیا جائے گا، دہشتگردوں کی طرح عدالت میں پیش کرنے پہ شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فسطائی ذہنیت والے عمران صاحب کے دور میں احتجاج بھی سنگین جرم بنا دیا گیا ہے