اندرون ملک فضائی سفر کیلیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

اسلام آباد: اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے این سی او سی نے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے، لہٰذا پریشانی سے بچنے کے لیے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔


این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی 18 سال اور اس سے زائد عمر والوں کے لیے ہے، پاکستان آنے والے اور پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جب کہ جزوی ویکسی نیشن کرانے والوں، غیر ملکی شہریوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
این سی او سی کے مطابق بیرون ملک سے ویکسی نیشن کرانے کا ثبوت رکھنے والوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ ری ایکشن کے باعث ویکسی نیشن سے روکے گئے افراد پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے ایک ہفتے میں ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہریوں کی موبائل سمز بند کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔