چین میں بارشوں کا ایک ہزار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
بیجنگ: چین میں بارشوں کا ایک ہزار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
چین میں گزشتہ تین روز کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال ہو گئی ہے۔
گاڑیاں، گلیاں اور اسٹیشنز پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ ایک کروڑ سے زائد آبادی والا شہر ژینگ ژو پانی میں ڈوب گیا۔
لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے، ،شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب سے مختلف حادثات اور واقعات میں سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر اور لاپتہ ہوگئے ہیں..