انڈونیشیا،کورونا سے 17 روز میں 114 ڈاکٹرز ہلاک
انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے 17 روز میں 114 ڈاکٹرز ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا کی بھارتی قسم سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے اور یکم جولائی سے 17 جولائی تک 114 ڈاکٹرز وبائی مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں اب تک 44 ہزار 721 کیسز اور ایک ہزار 93 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے شہریوں کی نقل و حرکت پر بھی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔دوسری جانب مطابق گزشتہ 7 دن کے ٹریک ریکارڈ کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔انڈونیشیا کی ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے سینئر رہنما مہیسا پرانا دیپا کا کہنا ہے کہ وبا کے آغاز سے اب تک 545 ڈاکٹرز موت کا شکار ہو چکے ہیں۔