بلوچستان، کورونا کے پھیلائو کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 6 فیصد ہوگئی

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلائو کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، صوبے میں کورونا کے پھیلائو کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 6 فیصد ہوگئی جبکہ کوئٹہ میں شرح ایک فیصد سے بڑھ کر 3فیصد ہوگئی ہے۔ئے، کوئٹہ میں کورونا کے پھیلائو کی شرح 3فیصد ہوگئی، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد319 ہے ،24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 23اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا ہے۔خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 892 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 737، خیبرپختونخوا 4 ہزار 391، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 120، بلوچستان میں 319 اور آزاد کشمیر میں 602 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبے کے 10 اضلاع میں1131 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 67مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔