ترکی میں پھنسے 194 پاکستانیوں کی وطن آمد

اسلام آباد: پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے ترکی میں پھنسے 194 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز 194 پاکستانیوں کو لے کر استنبول سے اسلام آباد پہنچی، لاک ڈاؤن اور انٹرنیشنل فلائٹس کی بندش کے باعث 194 پاکستانی استنبول میں پھنسے تھے۔
اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، ایئر پورٹ پر مسافروں کی کورونا ٹیسٹ اسکریننگ کی جائے گی جب کہ تمام مسافروں کو 24 گھنٹے قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔