شہدائےکشمیر کو سلام پیش کرتا ہوں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931، یوم شہدائے کشمیر کی یاد میں آج قرآن کی عزت و حرمت اور جبر کے خلاف کلمہ حق کہنے والے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ آج کے دن 21 کشمیریوں کو اس لیے شہید کردیا گیا کہ انہوں نے جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہا تھا۔


فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ آج کی تاریخ جموں و کشمیر کے عوام کی بے مثال بہادری کی یاد دلاتی ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔