وزیراعظم گوادر پہنچ گئے، اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
گوادر: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے۔ وزیراعظم مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور دیگر میگا پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور زبیدہ جلال بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے فیز ٹو کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان گوادر فری زون ایکسپو سینٹر،ایگری کلچرل انڈسٹریل پارک کے ساتھ 3 فیکٹریوں کا افتتاح کریں گے۔ گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے سولرائزیشن کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم غیر ملکی سفیروں، سرمایہ کاروں اور چینی ورکرز سے خطاب کریں گے۔