پلوامہ کے بعد بھارتی حکومت نے ڈرون کا ڈرامہ رچادیا

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ناکام ہونے پر بھارتی حکومت نے ڈرون سے حملے کا ڈرامہ رچا دیا۔
بھارت کی پاکستان کے خلاف شرانگیزیاں جاری ہیں اور بھارت نے پلوامہ کے بعد ڈرون کا ڈرامہ رچا دیا۔ ایس سی او کانفرنس سے پہلے ہی بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اَجیت دول نے ڈرون حملے کا راگ الاپنا شروع کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر کی آل پارٹیز کانفرنس کے ناکام ہونے اور سوالات سے بھاگنے کے لیے مودی نے کشمیر میں ڈرون سے حملے کا ڈرامہ رچا دیا۔ جس کے بعد بھارتی عوام کا اپنے وزیر اعظم نریندر مودی سے اعتماد اٹھنے لگا۔
پلوامہ میں بھی مودی نے ڈرامہ کر کے اپنے ہی لوگوں کو مروایا اور اب ایک بار پھر کشمیر کا ڈرامہ کیا گیا۔ کیا پھر سے الیکشن کی تیاری ہے؟ اور کیا ہر الیکشن سے پہلے مُودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بپن راوت اور بھارتی ائیر چیف کی چپقلش کا نتیجہ مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملہ ہے کیونکہ بپن راوت اور بھارتی ائیر چیف کے درمیان اختیار کی جنگ جاری ہے۔
بپن راوت کی بطور سی ڈی ایس تقرری کو باقی بھارتی سروسز چیفس سیاسی تقرری مانتے ہیں اور بپن راوت کی سروسز کے اندرونی معاملات میں مداخلت کئی بار ناخوشگوار حالات پیدا کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ائیر فورس اورسی ڈی ایس بپن راوت میں سرد جنگ کے کئی پہلو پہلے بھی منظرِ عام پر آچکے ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔