قوس قزح کے رنگوں سے مزین سانپ!

کیلیفورنیا: مختلف رنگوں کے حامل سانپ تو دُنیا بھر میں پائے جاتے ہیں، لیکن سانپ کی ایک نسل ایسی بھی ہے جو قوس قزح کے رنگوں کی حامل ہے، اسے رینبو ریٹی کیولیٹڈ پائتھون کہا جاتا ہے اور یہ دنیا کے سب سے وزنی سانپ ہوتے ہیں۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک خاص سانپ کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے جے بریور نامی شخص نے پوسٹ کیا ہے۔ جے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ریپٹائل زو کا بانی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ڈبے میں ایک نہایت نایاب سانپ کے ساتھ موجود ہے۔ سورج کی شعاعیں جب سانپ پر پڑتی ہیں تو اس کی جلد قوس قزح کے رنگوں جیسی ہوجاتی ہے۔ یہ سانپ رینبو ریٹی کیولیٹڈ پائتھون کہلاتے ہیں اوران کا وزن دیگر سانپوں سے زیادہ ہوتا ہے ۔

گو یہ زہریلے نہیں ہوتے لیکن اپنے شکار کے گرد لپٹ کر اپنے وزن کے باعث اسے ہلاک کر ڈالتے ہیں۔ کئی افراد اسے گھر میں بھی پالتے ہیں لیکن اس کے لیے سانپوں کے بارے میں مکمل معلومات رکھنا ضروری ہے۔
جے بریور کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پرلاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔