وکیل پر حملہ کرنے والے کتوں کے مالک کی گرفتاری کا حکم

کراچی: شہری کو شدید زخمی کردینے والے پالتو کتوں کے مالک کو گرفتار کرنے کے احکامات صادر کردیے گئے۔ عدالت نے ڈیفنس کراچی میں سینئر وکیل مرزا علی اختر پر حملہ کرنے والے پالتو کتوں کے مالک کی درخواست ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے سینئر وکیل مرزا علی اختر پر حملہ کرنے والے پالتو کتوں کے مالک ہمایوں خان کی درخواست ضمانت منسوخ کی۔ عدالت نے پولیس کو ملزم ہمایوں خان کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔


عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کی غفلت کی وجہ سے خطرناک کتوں نے وکیل کو کاٹا، کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے وکیل کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔
دھیان رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہمایوں خان کے پالتو کتوں نے سینئر وکیل مرزا اختر علی کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں دو کتوں کو وکیل پر حملہ کرتے دیکھا گیا تھا۔
بعدازاں کتوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی تھی۔


خیال رہے کہ کراچی بار ایسوسی ایشن نے پالتو کتوں کی جانب سے سینئر وکیل کو کاٹنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔