آرٹس کونسل کراچی میں داخلے کیلیے ویکسی نیشن لازمی قرار

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں داخلے کے لیے کووڈ 19 ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بغیر ویکسین کے آرٹس کونسل میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس پر عمل درآمد یکم جولائی سے ہوگا، آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل میں ثقافتی سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں، تاہم ہر قسم کے پروگرام اور کانفرنسوں میں شرکت کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہے۔ آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی، ملازمین، اساتذہ اور طلباء کی ویکسی نیشن کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل ملک بھر میں پہلا ادارہ ہے، جس کے ہر فرد کو ویکسین لگائی گئی ہے، تاہم ارکان میں سے اگر کسی نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی وہ خود اور خاندان کے افراد کو یکم جولائی 2021 سے قبل ویکسین لگوالے، بصورت دیگر جب تک ویکسی نیشن نہیں ہوتی، آرٹس کونسل کراچی میں داخلہ بند رہے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔