بھارت، کورونا وائرس کی تیسری لہر اکتوبر میں آ سکتی ہے

بھارت میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی تیسری لہر رواں سال کے ماہ اکتوبر میں آ سکتی ہے۔ رساں ایجنسی کے مطابق وبائی صورتحال سے متعلق رائے دینے والے 85 فیصد ماہرین کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں تیسری لہر کا خدشہ ہے جب کہ کچھ نے اگست یا ستمبر میں بھی اس کے آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔تفصِلات کے مطابق بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 98 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 85 ہزار 167 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برطانوی خبررساں ایجنسی روئٹرز سے بات چیت میں طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اس مرتبہ وبائی لہر کا سامنا بہتر طریقے سے کرنا ممکن ہوگا لیکن ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ یہ لہر آئندہ مزید ایک سال تک شہریوں کے لیے خطرے کا باعث رہے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔