عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز امداد کی منظوری دیدی
اسلام آباد: عالمی بینک نے پانی اور صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے پاکستان کے لیے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی۔
ورلڈ بینک کے مطابق یہ مالیاتی تعاون پنجاب میں پانی اور صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے ہے، یہ رقم پنجاب کے 16 پسماندہ اضلاع میں خرچ کی جائے گی، منصوبے سے پنجاب کے 2 ہزار دیہاتوں میں پانی اور صفائی کی سہولیات فراہم ہوں گی جب کہ پانی کی فراہمی، صفائی کے انفراسٹرکچر اور خدمات کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔