بہری چوکیدار کتیا!

لندن: ایک ایسی حیرت انگیز کتیا بھی ہے جو قوت سماعت سے محروم ہونے کے باوجود چوکیداری کے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پیگی نامی کتیا مویشیوں کی نگرانی کرتی تھی کہ نو برس کی عمر میں اس کی قوت سماعت سلب ہوگئی، پھر وہ کسی کام کی نہیں رہی۔ تاہم اب اشاروں کی زبان سیکھ کراپنا کام بخوبی ادا کررہی ہے۔
اس کی مالکن کلوای شارٹن اسے ایک مرکز لے گئی، جہاں موجود ماہر نے اسے اشاروں کی زبان سکھانے کا تہیہ کرلیا۔
واضح رہے کہ مویشیوں کی دیکھ بھال کرنے والے کتوں کو سیٹی اور آواز سے احکامات دیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد چرواہوں کا کام کرنے والے شوہراور بیوی نے بھی پیگی کو اشاروں اور جسمانی زبان سیکھنے میں مدد دی۔
سب سے پہلے کتیا کو ہاتھوں کے اشارے سمجھائے گئے، جسے وہ پہچاننے لگی، جب ’بہت اچھا‘ کے لیے انگوٹھے کا اشارہ کیا جاتا ہے تو وہ بہت خوش ہوتی ہے۔ اس کے بعد وہ دوبارہ چراگاہ میں گئی اور اب ہاتھوں کے اشاروں سے کام کررہی ہے اور مویشیوں کی نگرانی کررہی ہے۔
تاہم اب تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ اس کی سماعت کیسے ختم ہوئی ہے، کیونکہ اس کے کان میں کوئی انفیکشن نہیں اور نہ ہی اس سے قبل وہ کسی بیماری میں مبتلا ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔