سری لنکا میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 14 افراد ہلاک، کئی لاپتا!

کولمبو: بارشوں سے سری لنکا میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ سری لنکا ميں اس باعث تاحال 14 افراد ہلاک جب کہ کئی افراد لاپتا ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ کئی روز سے مسلسل بارشوں سے سيلابی صورت حال ہے، جس کے باعث آبادياں اور سڑکيں ڈوب چکی ہيں۔
سیلاب سے ڈھائی لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، 800 کے قريب مکانات کو نقصان پہنچا اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوچکے ہيں۔ شہری محفوظ علاقوں ميں پناہ لے رہے ہيں۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) کے عہدیداروں نے بتایا کہ ملک کے مغربی، جنوبی اور وسطی علاقوں میں جنوب مغربی مون سون بارشوں کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔
خبروں کے مطابق سری لنکن بحريہ بحالی کے ليے کام کررہی ہے اور بہت سے لوگوں کو ڈوبنے سے بچايا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔