ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر10 کے کلمپ کے سبب حادثہ پیش آنے کا انکشاف

کراچی سےسرگودھا جانیوالی ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر10 کے کلمپ کے سبب حادثہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصِلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر نے بتایا کہ ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا. نجی ٹی وی کے مطابق کلمپ کے متعلق کراچی کینٹ پر ریلوے عملہ کو آگاہ کردیا تھا لیکن مرمت کی بجائے جگاڑ کیا گیا ریتی کے قریب ٹرین کو جھٹکا لگا اور کلمپ ٹوٹا جس کے بعد بوگی الٹ گئی.زخمی مسافر نےبتایا کہ بوگی الٹنے کے فوری بعد سر سید ایکسپریس آ کرٹکرائی۔ حادثے میں30 افراد جاں بحق اور50 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصِلات کے مطابق سکھرمیں ملت اورسرسید ایکسپریس میں تصادم ہونے سے 30 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ملت ایکسپریس کراچی سےسرگودھا اور سرسید ایکسپریس لاہورسے کراچی جارہی تھی تصادم کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے اور پھنسے افراد کونکالنے کا کام جاری ہے جبکہ ہسپتالو ں میں ایمرجنسی نافذ ہے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ملت ایکسپریس میں سوار تھے جبکہ سرسید ایکسپریس کے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو روہڑی ، پنوعاقل اور سول ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے.

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔