بھارت: بیاہ کے موقع پر دلہن کی موت کے بعد شادی کیسے مکمل کی گئی

ایٹواہ: بھارت میں بیاہ کے موقع پر دلہن دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی، اس کے باوجود بھی شادی کی تقریب کو جاری رکھا گیا اور شادی کا عمل مکمل کیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایٹواہ میں عین شادی کے موقع پر دلہن دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال پہنچنے سے قبل چل بسی۔
اترپردیش کے ایٹواہ شہر میں ہندو شادی روایت کے تحت اپنے ہونے والے شوہر منجیش کمار کے ساتھ پھولوں کی مالا کا تبادلہ کرنے کے بعد دلہن سروبھی کو دل کا دورہ پڑا۔


شادی میں ایسے ناگہانی واقعہ پیش آنے پر اہل خانہ نے ایسا عجیب و غریب فیصلہ کیا کہ سب دنگ رہ گئے۔
دلہن سروبھی کو دورہ پڑنے پر فوری قریبی ڈاکٹر کو بلایا گیا، جس نے ابتدائی چیک اپ کے بعد لڑکی کی موت کی تصدیق کردی۔
غم کی اس صورت حال میں لڑکا اور لڑکی کے اہل خانہ نے ایک تکلیف دہ فیصلہ کیا، شادی کی تقریب روکنے کے بجائے تھوڑے بحث و مباحثے کے بعد طے پایا کہ دلہن سروبھی کی موت کے بعد اس کی چھوٹی بہن نشا سے منجیش کمار کی شادی کردی جائے۔
لڑکی کے ماموں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لمحہ ہمارے لیے بہت تکلیف دہ تھا جب ایک کمرے میں دلہن کی لاش رکھی تھی جب کہ دوسرے کمرے میں اسی کی بہن کو دلہن بنایا جارہا تھا۔
مرنے والی لڑکی کے بھائی سروبھ نے کہا کہ ہم نے اس طرح کے ملے جلے جذبات کبھی نہیں دیکھے کہ ایک بہن کی موت کا غم اور دوسری بہن کی شادی جس پر ہمارے خاندان میں ابھی بھی عجیب سی کیفیت طاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔