دنیا، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 50 لاکھ سے زائد، کورونا
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہوچکی ہیں اور عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی۔جبکہ فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہے۔اور 37 لاکھ 6 ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 11 ہزار 20 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 41 لاکھ 54 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 84 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔