سعید غنی کورونا کو شکست دینے میں سرخرو

کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے اور صحت یاب ہوگئے۔ان کی آج ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ الحمدللہ آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں تمام خیر خواہوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے گزشتہ دس روز میں میرے لیے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی۔ ان شاء اللہ میری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اپنی ذمے داریاں بہتر طور پر انجام دے سکوں۔
یاد رہے کہ کچھ روز پیشتر صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی، اس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔