بشارالاسد ایک بار پھر شام کے صدر منتخب
دمشق: بشارالاسد ایک بار پھر شام کے صدر منتخب ہو گئے ہیں، اُنہوں نے ریکارڈ 95 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
بشارالاسد چوتھی مرتبہ سات سالہ مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے 1 کروڑ 30 لاکھ ووٹ حاصل کیے جب کہ ووٹنگ کی شرح 78 فیصد رہی۔ ان کے مدمقابل امیدوار اور حکومت کے باغی اتحاد نیشنل فرنٹ کے سابق سیکریٹری جنرل محمود احمد ماری صرف 3.1 فیصد ووٹ حاصل کرسکے جب کہ سوشلسٹ نینسٹ پارٹی کے عبداللہ سلم عبداللہ 1.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
امریکی حمایت یافتہ کُردوں کے علاقے ادلب میں انتخابات کا بائیکاٹ کیا گیا۔ بشارالاسد کے مخالفین اور مغربی ممالک نے انتخابات میں دھوکا دہی کا الزام عائد کیا ہے۔