انتہائی نامناسب زبان کا استعمال، نوشین شاہ پر شدید تنقید!

کراچی: ملک کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نوشین شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ نوشین شاہ چند روز قبل یاسر حسین کی جانب سے شادی میں بن بلائے مہمان بن کر آنے کے بیان پر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی تھیں تاہم اب اداکارہ کے پاکستان مخالف بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے نوشین شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور پاکستان چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔


اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف پاکستان میں ہوتا ہے اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی ہو تو آپ کی والدہ روز شادی کا کہتی ہیں لیکن مجھے شادی نہیں کرنی معاف کردو اور میری جان چھوڑو۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر ڈیزائنر عمر سعید نے کہا کہ جب کوششوں کے باوجود بھی شادی نہ ہو تو عزت بچانے کے لیے یہی کہنا پڑتا ہے جس پر نوشین شاہ نے ایک بار پھر غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔
اداکارہ کی اس پوسٹ نے بہت سے پاکستانیوں کو ناصرف مشتعل کردیا بلکہ صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ماں نے جان چھوڑ دی تو جان ہی نہیں رہے گی۔
ایک اور صارف نے کہا کہ آپ پاکستان چھوڑدیں، جب سامنے اس طرح بات کرتی ہیں تو پیچھے کیا کرتی ہوں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔