یواے ای نے ابوظبی میں بقیہ PSL مقابلوں کے انعقاد کی اجازت دے دی

دبئی: پی ایس ایل 6 کے بقیہ مقابلے ابوظبی میں کروانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق ابوظبی میں موجود پی سی بی کی سات رکنی ٹیم نے لاہور میں پی سی بی حکام کو آگاہ کردیا ہے جب کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے مقابلوں میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے ابوظبی بھجوایا جائے گا۔ اس حوالے سے فرنچائزز نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
یکم سے 20 جون تک اعلان کردہ میچز کے شیڈول میں ترمیم کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے جو لاجسٹک مسائل کو سامنے رکھنے کے ساتھ ٹیم اونرز کی مشاورت سے اگلے چند گھنٹوں میں کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے شروع میں کورونا کیسز سامنے آنے اور کچھ کھلاڑیوں کے وبا میں مبتلا ہونے کے باعث پی ایس ایل 6 کو موخر کردیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔