بھارتی وزیراعظم نریندری مودی نے اپنی عوام سے معافی مانگ لی

دہلی: بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی تعداد کے بعد ملک کو سخت لاک ڈاؤن کیے جانے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندری مودی نے اپنی عوام سے معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نریندر مودی نے اپنے ایک خطاب میں عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مجھے علم ہے کہ آپ میں سے کچھ لوگ مجھ سے ناراض ہیں مگر یہ سخت اقدامات ہی اس جنگ کو جیتنے کے لیے ضروری ہیں۔ میں سخت اقدامات پر معافی مانگتا ہوں جو آپ کی زندگی میں مشکلات کا سبب بنے، خاص کر ملک کے غریب عوام سے معافی مانگتا ہوں۔ بھارتی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے غریب یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کس طرح کا وزیراعظم ہے جس نے ہمیں اتنی مشکل میں ڈال دیا لیکن لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، اب تک جو اقدامات کیے گئے وہی بھارت کو کورونا کے خلاف فتح دلائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔