امریکی اخبار کا بل گیٹس سے متعلق اہم انکشاف!
نیویارک: امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے اپنی کمپنی کی خاتون ملازم سے تعلقات تھے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ان الزامات کی تحقیقات کے باعث بل گیٹس نے بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا کیونکہ بورڈ ارکان نے 2020 میں فیصلہ کیا کہ بل گیٹس کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خاتون ملازم نے انکشاف کیا کہ بل گیٹس اور ان کے تعلقات برسہا برس رہے۔
دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2000 میں پیش آئے واقعات کا علم 2019 میں ہوا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک کمیٹی نے معاملے کا جائزہ لیا، یہ واقعہ 20 برس پرانا ہے اور تعلق اچھے انداز میں ختم ہوگیا تھا۔
ترجمان بل گیٹس کا کہنا تھا کہ بل گیٹس کے کمپنی چھوڑنے کی وجہ فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
خیال رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا کی 27 سال کی شادی کا خاتمہ 3 مئی کو ہوا تھا۔