دُنیا کی امیر ترین ماڈل بلی!

بیجنگ: چین کے شہر چونگجنگ سے تعلق رکھنے والی دوسالہ ماؤماؤ دنیا کی مال دار ترین بلی ہے جو کاروں کے نئے ماڈلوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی شان بڑھاتی ہیں اور اس کے بدلے رقم لیتی ہے۔
اپنا ایک بار دیدار کرانے کی مد میں ماؤماؤ 775 ڈالر وصول کرتی ہے۔ یہ بلی زینگ نامی شخص کی ملکیت ہے جو آٹو صنعت سے وابستہ ہے۔ کاروں کی نمائش کے دوران زینگ کو خیال آیا کہ کیوں نہ وہ اپنی خوبصورت پالتو بلی کو کاروں پر رکھ کر اسے ماڈلنگ کے لیے پیش کرے؟ اس نے ایسا ہی کیا اور لوگ اس بلی کی جانب متوجہ ہوئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتی رہیں۔ اس طرح خود گاڑیوں کی تشہیر بھی بڑھتی گئی۔ اب یہ حال ہے کہ کاروں کے مشہور برانڈ ماؤ ماؤ کو بطورِ خاص مدعو کرتے ہیں۔

This Catto in China Works As A Car Model & Earns Up To RM6,338 Per  Appearance - WORLD OF BUZZ
اس کا چہرہ نہایت معصوم ہے اور مالک کی جانب سے پہنائے جانے والے کپڑوں کے بعد یہ مزید حسین لگتی ہے۔ یہاں تک کہ لوگ اسے نظرانداز نہیں کرسکتے۔ ماؤ ماؤ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ہر ویڈیو میں لوگ اسے دیکھتے ہیں اور پیار کرتے ہیں۔ اب اسے پروفیشنل کار ماڈل قرار دیا جاچکا ہے۔
اس طرح یہ بلی ایک مرتبہ ماڈلنگ کے 800 ڈالر لیتی ہے۔ یہ مہنگا ترین کھانا کھاتی ہے، اسے بہترین ڈاکٹر دیکھتے اور بہترین کپڑے پہنتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔