امجد صابری کے بیٹے مجدد نے مداحوں کے دل جیت لیے!

کراچی: معروف قوال امجد صابری مرحوم کے بیٹے مجدد امجد صابری نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، وہ کافی عرصے سے نجی محفلوں میں پرفارم کررہے ہیں اب رمضان میں نجی ٹی وی پروگراموں میں بھی اُنہیں مدعو کیا جارہا ہے۔
مرحوم امجد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری کی آواز میں ’بھر دو جھولی میری یا محمد‘ خوب وائرل ہورہی اور صارفین کی جانب سے اس کی تعریف و توصیف کی جارہی ہے۔
مداحوں نے مجدد امجد صابری کی آواز کو خوب سراہا اور ان کی آواز کو بالکل والد امجد صابری کی آواز سے تشبیہہ دی۔

یہ ویڈیو ایک نجی محفل کی اور کچھ عرصہ پرانی ہے، تاہم ایک تازہ ویڈیو نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی وایرل ہورہی ہے۔ مداحوں نے کہا کہ آواز سن کر ایسا لگتا ہے کہ امجد صابری واپس آگئے ہوں۔ ایک اور مداح نے کہا کہ مجدد امجد صابری کی آواز نے دل جیت لیے۔
خیال رہے کہ پانچ برس قبل 22 جون کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔