اداکارہ مرینہ خان کورونا وبا کی زد میں آگئیں!

کراچی: سینئر اداکارہ مرینہ خان بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں۔
پی ٹی وی کے کلاسک ڈراموں ’’تنہائیاں‘‘ اور ’’دھوپ کنارے‘‘ میں کام کرنے والی اداکارہ مرینہ خان نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے خود کو 14 دنوں کے لیے اپنے کمرے میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔
اداکارہ مرینہ خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے پھیلی قیاس آرائیوں کہ کورونا کچھ نہیں ہوتا وغیرہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی پہلے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا تھا لیکن اب جب وہ خود اس خطرناک وائرس کا شکار ہوگئی ہیں تو ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Marina Khan (@therealmarinakhan)


اداکارہ مرینہ خان نے کورونا کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے مجھے کورونا کی وجہ سے بار بار بخار چڑھتا ہے، اترتا ہے، سر میں بھی درد رہتا ہے لیکن شکر ہے اب سر کا درد کم ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، ندا یاسر، یاسر نواز، علی عباس، علی رحمان خان، امیر گیلانی، صحیفہ جبار، علیزے شاہ، نعمان سمیع، روبینہ اشرف، ابرارالحق، واسع چوہدری، نوید رضا، شفاعت علی، سلمان احمد، عثمان مختار اور جواد احمد سمیت کئی پاکستانی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔