وزیراعظم، بل گیٹس ٹیلیفونک رابطہ: انسداد کورونا پر بات چیت

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کووڈ 19، پولیو کے خلاف مہم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان اور بل گیٹس کی ٹیل یفونک گفتگو میں وزیراعظم نے کورونا وائرس، غربت کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی اور مائیکرو سافٹ کے بانی کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دوچار ہے، عالمی رہنما موافقت کے لیے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔
عمران خان اور بل گیٹس نے کورونا وبا، پولیو اور ویکسی نیشن کے ذریعے قابو پائی جانے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے، کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجود پولیو کے خلاف موثر مہم جاری ہے، احساس پروگرام میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کا تعاون کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے، وزیراعظم اور بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔